عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا أَحَدٌ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا وَلَهُ مَا عَلَى الأَرْضِ مِنْ شَىْءٍ، إِلاَّ الشَّهِيدُ، يَتَمَنَّى أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ، لِمَا يَرَى مِنَ الْكَرَامَةِ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared: "No one who enters Paradise would wish to return to the world even if he were given everything on earth, except the martyr — he wishes to return to the world and be slain ten times, because of the honour he sees (in Paradise)."
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جنت میں داخل ہونے والا کوئی بھی شخص یہ نہیں چاہتا کہ وہ دنیا میں واپس آئے، اگرچہ زمین پر کی ہر چیز اسے مل جائے، سوائے شہید کے۔ وہ تمنا کرتا ہے کہ دنیا میں واپس آئے اور دس بار (اللہ کے راستے میں) شہید کیا جائے، اس اکرام و عزت کی وجہ سے جو وہ (جنت میں) دیکھتا ہے۔"
