عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ،. وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ، أَوْ سَمِعْتُهُ مِنْهُ، أَنَّهُ تَزَوَّجَ أُمَّ يَحْيَى بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ قَالَ فَجَاءَتْ أَمَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَتْ قَدْ أَرْضَعْتُكُمَا. فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَعْرَضَ عَنِّي، قَالَ فَتَنَحَّيْتُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ قَالَ " وَكَيْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنْ قَدْ أَرْضَعَتْكُمَا ". فَنَهَاهُ عَنْهَا.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat 'Uqba bin al-Harith (may Allah be well pleased with him): He married Umm Yahya bint Abi Ihab. Then a black slave-woman came and said, 'I suckled both of you.' So I mentioned this to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), but he turned away from me. Then I moved to the side and mentioned it to him again. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'How can you (keep her as wife), when she has claimed that she suckled both of you?' So he forbade him from her.
اردو ترجمہ
ہم سے ابو عاصم نے بیان کیا، ابن جریج سے، ابن ابی ملیکہ سے، حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے۔ اور ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، ابن جریج سے، کہا میں نے ابن ابی ملیکہ کو سنا، انہوں نے فرمایا کہ مجھ سے حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا یا میں نے ان سے سنا کہ انہوں نے اُمِّ یحییٰ بنت ابی اہاب سے نکاح کیا۔ فرمایا: پھر ایک سیاہ فام باندی آئی اور کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ تو میں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے منہ پھیر لیا۔ فرمایا: پھر میں ایک طرف ہو گیا اور دوبارہ یہ بات آپ کی خدمت میں عرض کی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اب کیسے (نکاح رکھو)، جبکہ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ پس آپ نے انہیں اس عورت سے منع فرما دیا۔
