عربی (اصل)
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَدِمَتْ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَقْبِيَةٌ فَقَالَ لِي أَبِي مَخْرَمَةُ انْطَلِقْ بِنَا إِلَيْهِ عَسَى أَنْ يُعْطِيَنَا مِنْهَا شَيْئًا. فَقَامَ أَبِي عَلَى الْبَابِ فَتَكَلَّمَ، فَعَرَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَوْتَهُ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَمَعَهُ قَبَاءٌ وَهُوَ يُرِيهِ مَحَاسِنَهُ وَهُوَ يَقُولَ " خَبَأْتُ هَذَا لَكَ، خَبَأْتُ هَذَا لَكَ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Miswar bin Makhrama (may Allah be well pleased with them both): Some cloaks came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). My father Makhrama said to me, 'Come, let us go to him; perhaps he will give us something from them.' So my father stood at the door and spoke. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) recognized his voice and came out, and he had a cloak with him, and he was showing its fine qualities, and he stated: 'I kept this hidden for you, I kept this hidden for you.'
اردو ترجمہ
ہم سے زیاد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے حاتم بن وردان نے بیان کیا، کہا ہم سے ایوب نے بیان کیا، حضرت عبداللہ بن ابی ملیکہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت ہے، حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں کچھ قبائیں (لمبے کرتے) آئیں تو میرے والد مخرمہ نے مجھ سے فرمایا کہ چلو ہمارے ساتھ ان کی خدمت میں حاضر ہوں، شاید آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان میں سے ہمیں بھی کچھ عطا فرمائیں۔ پس میرے والد دروازے پر کھڑے ہوئے اور بات کی۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی آواز پہچان لی تو باہر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک قباء تھی اور آپ اس کی خوبیاں دکھا رہے تھے اور ارشاد فرما رہے تھے: میں نے یہ تمہارے لیے چھپا کر رکھا تھا، میں نے یہ تمہارے لیے چھپا کر رکھا تھا۔
