عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ، قَالَ " إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ ". قُلْتُ فَأَىُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ قَالَ " أَغْلاَهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا ". قُلْتُ فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ. قَالَ " تُعِينُ صَانِعًا أَوْ تَصْنَعُ لأَخْرَقَ ". قَالَ فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ. قَالَ " تَدَعُ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ، فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Dharr al-Ghifari (may Allah be well pleased with him) who said: I submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): 'Which deed is the most excellent?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Belief in Allah and striving in His path.' I submitted: 'Which kind of slave is the best to free?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'The most valuable and the most beloved to his master.' I submitted: 'What if I am unable to do that?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Help a craftsman or work for one who is unskilled.' I submitted: 'What if I cannot do that either?' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Safeguard people from your harm, for that is a charity you bestow upon yourself.'
اردو ترجمہ
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔ میں نے عرض کیا: کس قسم کا غلام آزاد کرنا سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو سب سے زیادہ قیمتی ہو اور جو مالک کی نظر میں سب سے زیادہ محبوب ہو۔ میں نے عرض کیا: اگر یہ میرے بس میں نہ ہو؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی کاریگر کی مدد کرو یا کسی بے ہنر کے لیے کام کرو۔ میں نے عرض کیا: اگر یہ بھی نہ کر سکوں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھو، یہ بھی ایک صدقہ ہے جو تم اپنے اوپر کرو گے۔
