عربی (اصل)
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ جَبَلَةَ، كُنَّا بِالْمَدِينَةِ فِي بَعْضِ أَهْلِ الْعِرَاقِ، فَأَصَابَنَا سَنَةٌ، فَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ يَرْزُقُنَا التَّمْرَ، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَمُرُّ بِنَا فَيَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الإِقْرَانِ، إِلاَّ أَنْ يَسْتَأْذِنَ الرَّجُلُ مِنْكُمْ أَخَاهُ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Jabala who said: We were in Madinah al-Munawwara with some of the people of Iraq when a famine struck us. Hadrat Abdullah bin Zubair (may Allah be well pleased with them both) used to send us dates to eat. Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) would pass by us and say: 'Indeed, the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) forbade eating two dates together (when eating with others), unless a person takes the permission of his brother.'
اردو ترجمہ
حضرت جبلہ سے روایت ہے کہ ہم بعض اہلِ عراق کے ساتھ مدینہ منورہ میں مقیم تھے۔ وہاں ہمیں قحط نے آ لیا۔ حضرت عبداللہ بن حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ہمارے کھانے کے لیے کھجوریں بھجوایا کرتے تھے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب ہماری طرف سے گزرتے تو فرماتے: بے شک رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر کھاتے وقت) دو کھجوریں ایک ساتھ ملا کر کھانے سے منع فرمایا ہے، مگر یہ کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے اجازت لے لے۔
