عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ، يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ثَلاَثَةٌ لاَ يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلاَ يُزَكِّيهِمْ، وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ رَجُلٌ كَانَ لَهُ فَضْلُ مَاءٍ بِالطَّرِيقِ، فَمَنَعَهُ مِنِ ابْنِ السَّبِيلِ، وَرَجُلٌ بَايَعَ إِمَامًا لاَ يُبَايِعُهُ إِلاَّ لِدُنْيَا، فَإِنْ أَعْطَاهُ مِنْهَا رَضِيَ، وَإِنْ لَمْ يُعْطِهِ مِنْهَا سَخِطَ، وَرَجُلٌ أَقَامَ سِلْعَتَهُ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَقَالَ وَاللَّهِ الَّذِي لاَ إِلَهَ غَيْرُهُ لَقَدْ أَعْطَيْتُ بِهَا كَذَا وَكَذَا، فَصَدَّقَهُ رَجُلٌ" ثُمَّ قَرَأَ هَذِهِ الآيَةَ {إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلاً}
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'There are three persons whom Allah will not look at on the Day of Resurrection, nor will He purify them, and for them shall be a painful punishment: First, a man who has surplus water on a road and withholds it from travellers. Second, a man who pledges allegiance to a ruler solely for worldly gain — if he is given something he is pleased, and if withheld, he is displeased. Third, a man who puts his goods up for sale after Asr prayer and swears: By Allah, besides Whom there is no god, I was offered such-and-such for this, and a person believes him (and buys it).' Then the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) recited: 'Verily those who purchase a small gain at the cost of Allah's covenant and their oaths...'
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین قسم کے لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظر نہیں اٹھائے گا، نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا: ایک وہ شخص جس کے پاس راستے میں ضرورت سے زائد پانی ہو اور اس نے مسافروں کو اس سے روکا۔ دوسرا وہ شخص جس نے کسی حاکم سے صرف دنیا کے لیے بیعت کی: اگر اسے دنیا ملے تو خوش رہے، نہ ملے تو ناراض ہو جائے۔ تیسرا وہ شخص جو عصر کے بعد اپنا سامان بیچنے لگے اور کہے: اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! مجھے اس سامان کی اتنی اتنی قیمت ملی تھی، اور کوئی شخص اس کی بات مان لے (اور خرید لے)۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿اِنَّ الَّذِيْنَ يَشْتَرُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَاَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيْلًا﴾
