عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ، ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى أَخْرِجُوا مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ. فَيُخْرَجُونَ مِنْهَا قَدِ اسْوَدُّوا فَيُلْقَوْنَ فِي نَهَرِ الْحَيَا ـ أَوِ الْحَيَاةِ، شَكَّ مَالِكٌ ـ فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي جَانِبِ السَّيْلِ، أَلَمْ تَرَ أَنَّهَا تَخْرُجُ صَفْرَاءَ مُلْتَوِيَةً ". قَالَ وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَمْرٌو " الْحَيَاةِ ". وَقَالَ " خَرْدَلٍ مِنْ خَيْرٍ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: When the people of Paradise enter Paradise and the people of Hell enter Hell, Allah the Exalted will say: Remove from the Fire whoever has faith in his heart equal to the weight of a mustard seed. So they will be brought out having turned black, and they will be cast into the River of Life (or rain) — Malik (upon him be mercy) was uncertain — and they will sprout as a seed sprouts beside a stream. Have you not seen how it emerges yellow and curling? Wuhayb narrated from Amr the words 'Hayat' (life) and 'mustard seed of good' instead.
اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب جنت والے جنت میں اور دوزخ والے دوزخ میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا: جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو اسے دوزخ سے نکال لو۔ چنانچہ وہ نکالے جائیں گے جبکہ وہ (جل کر) سیاہ ہو چکے ہوں گے، پھر انہیں نہرِ حیات (یا بارش) میں ڈالا جائے گا — مالک (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) کو شک ہوا — تو وہ ایسے اُگیں گے جیسے ندی کے کنارے بیج اُگتا ہے۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ زرد رنگ اور پیچیدہ نکلتا ہے؟ وہیب نے عمرو سے «حیاۃ» اور «خردل من خیر» کا لفظ نقل کیا ہے۔
