عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ـ أَوْ قُرِئَ عَلَيْهِ ـ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ النَّاسَ، شَكُّوا فِي صِيَامِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ عَرَفَةَ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ بِحِلاَبٍ وَهْوَ وَاقِفٌ فِي الْمَوْقِفِ، فَشَرِبَ مِنْهُ، وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat Maimunah (may Allah be well pleased with her) that some people had doubt regarding the fast of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) on the day of Arafah. She sent milk to him (blessings and peace of Allah be upon him) while he was standing at Arafat. He (blessings and peace of Allah be upon him) drank it while the people were watching.
اردو ترجمہ
ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے بیان کیا (یا ان کے سامنے حدیث کی قراءت کی گئی)، کہا کہ مجھ کو عمرو نے خبر دی، انہیں بکیر نے، انہیں کریب نے اور انہیں حضرت اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ عرفہ کے دن کچھ لوگوں کو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روزے کے متعلق شک ہوا۔ اس لیے انہوں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں دودھ بھیجا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس وقت عرفات میں وقوف فرما تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دودھ نوش فرما لیا اور سب لوگ دیکھ رہے تھے۔
