عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ رَجُلاً يُنَادِي فِي النَّاسِ، يَوْمَ عَاشُورَاءَ " أَنْ مَنْ أَكَلَ فَلْيُتِمَّ أَوْ فَلْيَصُمْ، وَمَنْ لَمْ يَأْكُلْ فَلاَ يَأْكُلْ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Salama bin Al-Akwa' (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) sent a man on the day of Ashura to announce among the people, "Whoever has already eaten should complete the rest of the day (as a fasting person), or should fast, and whoever has not eaten should not eat (but should fast)."
اردو ترجمہ
ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، ان سے یزید بن ابی عبید نے بیان کیا، ان سے حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے عاشوراء کے دن ایک شخص کو لوگوں میں یہ اعلان کرنے کے لیے بھیجا کہ جس نے کھانا کھا لیا ہے وہ (دن بھر روزہ دار کی طرح) پورا کرے یا (یہ فرمایا کہ) روزہ رکھے اور جس نے نہیں کھایا ہو وہ کھانا نہ کھائے (بلکہ روزہ رکھے)۔
