عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ لَمَّا خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى أُحُدٍ رَجَعَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَتْ فِرْقَةٌ نَقْتُلُهُمْ. وَقَالَتْ فِرْقَةٌ لاَ نَقْتُلُهُمْ. فَنَزَلَتْ {فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينِ فِئَتَيْنِ} وَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّهَا تَنْفِي الرِّجَالَ كَمَا تَنْفِي النَّارُ خَبَثَ الْحَدِيدِ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Zaid bin Thabit (may Allah be well pleased with him) narrates: 'When the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) set out for the Battle of Uhud, some of his companions (the hypocrites) turned back. One group said: "We should kill them." Another group said: "No, we should not kill them." Then this verse was revealed: "Then what is the matter with you that you are divided into two parties regarding the hypocrites?" (4:88). And the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "It (Madinah) expels (evil) people just as fire removes the impurities of iron."'
اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم غزوۂ احد کے لیے تشریف لے گئے تو آپ کے ساتھیوں میں سے کچھ لوگ (منافقین) واپس آ گئے۔ پھر ایک جماعت نے کہا: ہم انہیں قتل کر دیں۔ دوسری جماعت نے کہا: نہیں، قتل نہ کرو۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: «فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ» (تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو گئے ہو)۔ اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ (مدینہ) لوگوں کو اس طرح نکال باہر کرتا ہے جس طرح آگ لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔
