عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ فَأَمَرَ بِبِنَاءِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ " يَا بَنِي النَّجَّارِ ثَامِنُونِي ". فَقَالُوا لاَ نَطْلُبُ ثَمَنَهُ إِلاَّ إِلَى اللَّهِ. فَأَمَرَ بِقُبُورِ الْمُشْرِكِينَ، فَنُبِشَتْ، ثُمَّ بِالْخِرَبِ فَسُوِّيَتْ، وَبِالنَّخْلِ فَقُطِعَ، فَصَفُّوا النَّخْلَ قِبْلَةَ الْمَسْجِدِ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) narrates that when the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) arrived in Madinah (after Hijrah), he ordered the construction of a mosque and stated: 'O Banu Najjar! Name your price for this land.' They submitted: 'We seek its price from none but Allah.' Then he (blessings and peace of Allah be upon him) ordered the graves of the polytheists to be dug up, and they were exhumed; the ruins to be leveled, and they were leveled; and the date-palm trees to be cut down, and they were cut and placed in the direction of the Qiblah of the mosque.
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جب (ہجرت فرما کر) مدینہ تشریف لائے تو مسجد کی تعمیر کا حکم عطا فرمایا اور ارشاد فرمایا: اے بنو نجار! مجھ سے اس زمین کی قیمت لے لو۔ انہوں نے عرض کیا: ہم اس کی قیمت اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں مانگتے۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (وہاں) مشرکین کی قبروں کو کھودنے کا حکم دیا تو وہ اکھاڑ دی گئیں، ویرانے کو ہموار کرنے کا حکم دیا تو وہ برابر کر دیا گیا، اور کھجور کے درختوں کو کاٹنے کا حکم دیا تو وہ کاٹ دیے گئے اور مسجد کے قبلے کی سمت بچھا دیے گئے۔
