عربی (اصل)
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَتْنِي عَمْرَةُ، قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ، وَلاَ نَرَى إِلاَّ الْحَجَّ، حَتَّى إِذَا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْىٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ ثُمَّ يَحِلُّ. قَالَتْ عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ فَدُخِلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ مَا هَذَا فَقِيلَ ذَبَحَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَزْوَاجِهِ. قَالَ يَحْيَى فَذَكَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِلْقَاسِمِ. فَقَالَ أَتَتْكَ بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat 'Amra that she heard Hadrat Umm al-Mu'minin Hadrat 'Aisha (may Allah be well pleased with her) say, 'We set out (from Madinah) along with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) five days before the end of Dhul-Qa'da with the intention of performing Hajj only. When we approached Makkah, the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) ordered those who had no Hadi along with them to finish the Ihram after performing Tawaf of the Ka'ba (Safa and Marwa).' Hadrat ' Aisha (may Allah be well pleased with her) added, 'Beef was brought to us on the Day of Nahr and I submitted, "What is this?" Somebody said, "The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) has slaughtered (cows) on behalf of his wives."'
اردو ترجمہ
ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، ان سے سلیمان بن ہلال نے بیان کیا، کہا مجھ سے عمرہ نے بیان کیا، کہا میں نے حضرت حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا، انہوں نے ارشاد فرمایا کہ ہم مدینہ منورہ سے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تشریف لے گئے تو ذی قعدہ کے پانچ دن باقی رہ گئے تھے، ہمارا ارادہ صرف حج ہی کا تھا، پھر جب مکہ مکرمہ کے قریب تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جن کے ساتھ ہدی نہ ہو وہ بیت اللہ کا طواف فرما کے حلال ہو جائیں۔ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ارشاد فرمایا کہ پھر ہمارے پاس بقر عید کے دن گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے عرض کیا کہ یہ کیا ہے؟ اس وقت معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات کی طرف سے قربانی فرمائی ہے۔ یحییٰ بن سعید نے فرمایا کہ میں نے اس حدیث کا قاسم بن محمد سے ذکر فرمایا تو انہوں نے فرمایا: عمرہ نے تم سے ٹھیک ٹھیک حدیث بیان فرما دی ہے۔
