عربی (اصل)
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ عَطَاءٌ قَالَ جَابِرٌ ـ رضى الله عنه ـ أَمَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلِيًّا ـ رضى الله عنه ـ أَنْ يُقِيمَ عَلَى إِحْرَامِهِ، وَذَكَرَ قَوْلَ سُرَاقَةَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) ordered Hadrat Ali al-Murtada (may Allah ennoble his countenance) to remain in his state of Ihram. He (the narrator) also mentioned the statement of Hadrat Suraqa (may Allah be well pleased with him). Muhammad bin Bakr narrated from Ibn Juraij that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) asked, 'O Ali! What Ihram have you assumed?' He submitted, 'The same as the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) has assumed.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Then offer a sacrifice and remain in your state of Ihram as you are.'
اردو ترجمہ
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، ان سے عطاء بن ابی رباح نے بیان کیا کہ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کو حکم فرمایا تھا کہ وہ اپنے احرام پر قائم رہیں۔ انہوں نے حضرت سراقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول بھی ذکر کیا۔ اور محمد بن بکر نے ابن جریج سے یوں روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: اے علی! تم نے کس چیز کا احرام باندھا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: جس کا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے باندھا ہو (اسی کا میں نے بھی باندھا ہے)۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو قربانی کر اور اسی حالتِ احرام پر قائم رہ۔
