عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ رُئِيَ وَهُوَ فِي مُعَرَّسٍ بِذِي الْحُلَيْفَةِ بِبَطْنِ الْوَادِي قِيلَ لَهُ إِنَّكَ بِبَطْحَاءَ مُبَارَكَةٍ. وَقَدْ أَنَاخَ بِنَا سَالِمٌ، يَتَوَخَّى بِالْمُنَاخِ الَّذِي كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُنِيخُ، يَتَحَرَّى مُعَرَّسَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ أَسْفَلُ مِنَ الْمَسْجِدِ الَّذِي بِبَطْنِ الْوَادِي، بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الطَّرِيقِ وَسَطٌ مِنْ ذَلِكَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), that while resting at al-Mu'arras in Dhul Hulaifa in the bottom of the valley, he was shown in a dream and told, 'You are in a blessed plain.' Salim (the narrator) made them halt at the same place where Abdullah bin Umar used to make his camel kneel, seeking the exact resting place of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). It was below the mosque situated in the bottom of the valley, midway between them and the road.
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن ابی بکر مقدمی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے فضیل بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے سالم بن عبداللہ نے بیان کیا اور ان سے ان کے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ذوالحلیفہ کے معرّس میں وادی کے نشیب میں قیام کے دوران خواب دکھایا گیا (جس میں) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا کہ آپ اس وقت بطحائے مبارکہ میں ہیں۔ (موسیٰ بن عقبہ نے کہا کہ) سالم نے ہمیں بھی اسی مقام پر اتارا۔ وہ اس جگہ کو تلاش کر رہے تھے جہاں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اونٹ بٹھایا کرتے تھے — یعنی جہاں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم رات کو قیام فرماتے تھے۔ وہ مقام وادی کے نشیب والی مسجد سے نیچے کی طرف تھا، ان کے درمیان اور راستے کے درمیان میں تھا۔
