عربی (اصل)
853 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ رُئِيَ وَهُوَ فِي مُعَرَّسٍ بِذِي الْحُلَيْفَةِ بِبَطْنِ الْوَادِي، قِيلَ لَهُ إِنَّكَ بِبَطْحَاءَ مُبَارَكَة(قَالَ مُوسى بْنُ عُقْبَةَ، أَحَدُ رِجَالِ السَّنَدِ): وَقَدْ أَنَاخَ بِنَا سَالِمٌ يَتَوَخَّى بِالْمُنَاخِ الَّذِي كَانَ عَبْدُ اللهِ يُنِيخُ، يَتَحَرَّى مُعَرَّسَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ أَسْفَلُ مِنَ الْمَسْجِدِ الَّذِي بِبَطْنِ الْوَادِي، بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الطَّرِيقِ وَسَطٌ مِنْ ذلِكَ
انگریزی ترجمہ
Narrated Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both): The Prophet (peace be upon him) was seen in a dream while at the resting place (Mu'arras) of Dhul-Hulayfah in the valley, and it was said to him: "You are in a blessed valley." Musa ibn Uqbah (one of the narrators) said: "Salim made us halt, seeking the same place where Abdullah used to halt, trying to find the resting place of the Messenger of Allah (peace be upon him). It was below the mosque in the valley, between them and the road, in the middle of that area."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو معرس کے قریب ذوالحلیفہ کی بطن وادی (وادی عقیق) دکھایا گیا (جس میں) آپ سے کہا گیا تھا کہ”آپ اس وقت بطحا مبارکہ میں ہیں“موسیٰ بن عقبہ (سند میں سے ایک راوی) نے کہا کہ سالم رحمہ اللہ نے ہمیں بھی وہاں ٹھہرایا، وہ اس مقام کو ڈھونڈ رہے تھے جہاں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما اونٹ بٹھایا کرتے تھے، یعنی جہاں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمرات کو اترا کرتے تھے، وہ مقام اس مسجد کے نیچے کی طرف ہے جو نالے کے نشیب میں ہے، اترنے والوں اور راستے کے بیچوں بیچ ہے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 853]
