عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبِّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ وَجَدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم شَاةً مَيِّتَةً أُعْطِيَتْهَا مَوْلاَةٌ لِمَيْمُونَةَ مِنَ الصَّدَقَةِ، قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " هَلاَّ انْتَفَعْتُمْ بِجِلْدِهَا ". قَالُوا إِنَّهَا مَيْتَةٌ. قَالَ " إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَا ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) saw a dead sheep which had been given in charity to a freed slave-girl of Umm al-Mu'minin Hadrat Maimuna (may Allah be well pleased with her). The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Why do you not make use of its hide?' They submitted, 'But it is dead (carrion).' He stated, 'Only eating it is prohibited.'
اردو ترجمہ
ہم سے سعید بن عفیر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، ان سے یونس نے، ان سے ابن شہاب نے، کہا کہ مجھ سے عبیداللہ بن عبداللہ نے بیان کیا، اور ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی باندی کو جو بکری صدقہ میں کسی نے دی تھی وہ مری ہوئی دیکھی۔ اس پر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اس کے چمڑے کو کیوں نہیں کام میں لائے؟ لوگوں نے عرض کیا: یہ تو مُردار ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حرام تو صرف اس کا کھانا ہے۔
