عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ تَصَدَّقَ بِفَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَجَدَهُ يُبَاعُ، فَأَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَهُ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَاسْتَأْمَرَهُ فَقَالَ " لاَ تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ " فَبِذَلِكَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ لاَ يَتْرُكُ أَنْ يَبْتَاعَ شَيْئًا تَصَدَّقَ بِهِ إِلاَّ جَعَلَهُ صَدَقَةً.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abdullah bin Umar (may Allah be well pleased with them both) that Hadrat Umar bin al-Khattab (may Allah be well pleased with him) gave a horse in charity in the cause of Allah. Then he found it being sold in the market and wished to purchase it. He went to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) to seek permission. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Do not take back your charity.' For this reason, whenever Hadrat Ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) happened to purchase something he had given in charity, he would give it away in charity again.
اردو ترجمہ
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے، ان سے سالم نے بیان کیا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک گھوڑا اللہ کے راستے میں صدقہ کیا۔ پھر اسے آپ نے دیکھا کہ وہ بازار میں فروخت ہو رہا ہے، اس لیے ان کی خواہش ہوئی کہ اسے وہ خود ہی خرید لیں اور اجازت لینے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنا صدقہ واپس نہ لو۔ اسی وجہ سے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اگر اپنا دیا ہوا کوئی صدقہ خرید لیتے تو پھر اسے صدقہ کر دیتے تھے (اپنے استعمال میں نہ رکھتے تھے)۔
