عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ كُنَّا فِي جَنَازَةٍ فَأَخَذَ أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ بِيَدِ مَرْوَانَ فَجَلَسَا قَبْلَ أَنْ تُوضَعَ، فَجَاءَ أَبُو سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ فَأَخَذَ بِيَدِ مَرْوَانَ فَقَالَ قُمْ فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمَ هَذَا أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ. فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ صَدَقَ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Sa'id al-Maqburi from his father: We were attending a funeral when Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) took hold of Marwan's hand and they both sat down before the bier was put down. Then Hadrat Abu Sa'id (al-Khudri, may Allah be well pleased with him) came and took hold of Marwan's hand and said, 'Stand up! By Allah, this man (Hadrat Abu Huraira, may Allah be well pleased with him) knows that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) forbade us from this (sitting before the bier is put down).' Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) said, 'He (Hadrat Abu Sa'id) has spoken the truth.'
اردو ترجمہ
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، ان سے ابن ابی ذئب نے، ان سے سعید مقبری نے اور ان سے ان کے والد نے فرمایا: ہم ایک جنازے میں شریک تھے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مروان کا ہاتھ پکڑا اور دونوں جنازہ رکھے جانے سے پہلے بیٹھ گئے۔ اتنے میں حضرت ابوسعید (خدری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لائے اور مروان کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: کھڑے ہو! اللہ کی قسم یہ (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) جانتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس (جنازہ رکھنے سے پہلے بیٹھنے) سے منع فرمایا ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: حضرت ابوسعید نے سچ فرمایا ہے۔
