Narrated by Hadrat Umm 'Atiyya (may Allah be well pleased with her): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came to us while we were washing his noble daughter. He stated, 'Wash her three times, or five times, or more than that with water and lote-tree leaves. Put camphor in the final wash. When you are done, inform me.' When we finished, we informed him. He gave us his waist-wrapper (izar) and stated, 'Use it as her inner garment.' Ayyub said that Hadrat Hafsa also narrated similarly to Muhammad bin Sirin's narration. In Hadrat Hafsa's narration, it stated, 'Wash her an odd number of times.' It also stated, 'Three or five or seven times.' It also stated that he (blessings and peace of Allah be upon him) said, 'Begin with her right side and the places of wudu (ablution).' It also stated that Hadrat Umm 'Atiyya (may Allah be well pleased with her) said, 'We combed her hair into three braids.'
اردو ترجمہ
ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوہاب ثقفی نے بیان کیا، ان سے ایوب نے، ان سے محمد بن سیرین نے اور ان سے حضرت اُمّ عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی کو غسل دے رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انہیں تین بار یا پانچ بار یا اس سے زیادہ بار پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور آخری بار میں کافور ملا دو۔ جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع دو۔ جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع دی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اپنا ازار (تہبند) عطا فرمایا اور ارشاد فرمایا: اسے ان کی قمیص بنا دو۔ ایوب نے فرمایا کہ حفصہ نے بھی محمد بن سیرین کی حدیث کی مثل بیان کیا اور حفصہ کی حدیث میں یہ تھا کہ (آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) طاق غسل دو۔ اور اس میں یہ بھی تھا کہ تین بار یا پانچ بار یا سات بار۔ اور اس میں یہ بھی تھا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کی دائیں جانب سے اور وضو کے اعضاء سے شروع کرو۔ اور اس میں یہ بھی تھا کہ حضرت اُمّ عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: ہم نے ان کے بالوں کی تین چٹیاں کر دیں۔
تخریج الحدیث
یہ حدیث درج ذیل کتب میں بھی آئی ہے (25)
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحیح بخاری
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ تُوُفِّيَتْ إِحْدَى بَنَاتِ النَّبِيِّ صلى الله عليه و…