عربی (اصل)
545 صحيح حديث أُمِّ عَطِيَّةَ الأَنْصَارِيَّةِ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَغْسِلُ ابْنَتَهُ، فَقَالَ: اغْسِلْنَهَا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذلِكَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَاجْعَلْنَ فِي الآخِرَةِ كَافُورًا، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقَى إِلَيْنَا حَقْوَهُ فَقَالَ: أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ فَقَالَ أَيُّوبُ(أَحَد الرواة): وَحَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ بِمِثْلِ حَدِيثِ مُحَمَّدٍ، وَكَانَ فِي حَدِيثِ حَفْصَةَ اغْسِلْنَهَا وِتْرًا َكَانَ فِيهِ ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا وَكَانَ فِيهِ أَنَّهُ قَالَ: ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا وَمَواضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا وَكَانَ فِيهِ، أَنَّ أُمَّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: وَمَشَطْنَاهَا ثَلاَثَةَ قُرُونٍ
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "No child is born but upon the fitrah. Then his parents make him a Jew or a Christian." He was asked: "What about those who die in childhood?" He said: "Allah knows best what they would have done."
اردو ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی بیٹی کو غسل دے رہی تھیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لائے اور فرمایا:”تین یا پانچ مرتبہ غسل دو یا اس سے بھی زیادہ، پانی اور بیری کے پتوں سے، اور آخر میں کافور بھی استعمال کرنا، پھر فارغ ہو کر مجھے خبر دے دینا۔“جب ہم فارغ ہوئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکو خبر کر دی، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنا ازار عنایت فرمایا اور فرمایا:”یہ اندر اس کے بدن پر لپیٹ دو۔“ایوب (راوی) نے کہا کہ مجھ سے حفصہ رضی اللہ عنہا نے بھی محمد بن سیرین رحمہ اللہ کی حدیث کی طرح بیان کیا تھا، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں تھا کہ طاق مرتبہ غسل دینا اور اس میں یہ تفصیل تھی کہ تین یا پانچ یا سات مرتبہ (غسل دینا) اور اس میں یہ بھی بیان تھا کہ میت کے دائیں طرف سے اور اعضائے وضو سے غسل شروع کیا جائے، یہ بھی اسی حدیث میں تھا کہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہم نے کنگھی کر کے ان کے بالوں کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 545]
