عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَمُوتُ لِمُسْلِمٍ ثَلاَثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ، فَيَلِجَ النَّارَ إِلاَّ تَحِلَّةَ الْقَسَمِ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ {وَإِنْ مِنْكُمْ إِلاَّ وَارِدُهَا}.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): He stated, 'No Muslim whose three children die will enter the Hellfire, except to the extent of fulfilling the oath (i.e., crossing the bridge over Hell).' Abu Hadrat 'Abdullah (Imam al-Bukhari, upon him be mercy) said: This refers to the verse: 'And there is none of you except he will come to it' (19:71).
اردو ترجمہ
ہم سے علی بن مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے، انہوں نے فرمایا میں نے زہری سے سنا، ان سے سعید بن مسیب نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت فرمایا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی مسلمان کے تین بچے فوت ہو جائیں تو وہ دوزخ میں نہ جائے گا مگر قسم پوری کرنے کی حد تک (یعنی پل صراط سے گزرنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے)۔ ابو عبداللہ امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: (اس قسم سے مراد اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے) «وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا» (تم میں سے ہر ایک کو اس سے گزرنا ہو گا)۔
