عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، قَالَ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ، حَدَّثَهُ قَالَ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْغَارِ وَقَالَ مَرَّةً وَنَحْنُ فِي الْغَارِ لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ نَظَرَ إِلَى قَدَمَيْهِ لَأَبْصَرَنَا تَحْتَ قَدَمَيْهِ قَالَ فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرٍ مَا ظَنُّكَ بِاثْنَيْنِ اللَّهُ ثَالِثُهُمَا.
انگریزی ترجمہ
It was narrated from Hadrat Anas that Hadrat Abu Bakr told him: I said to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) when he was in the cave - on one occasion he said: when we were in the cave -: If one of them looks at his feet, he will see us beneath his feet. He said: `O Hadrat Abu Bakr, what do you think of two, of whom Allah is the third?`
اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں بتایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا جب آپ غار میں تھے - ایک مرتبہ کہا: جب ہم غار میں تھے - اگر ان میں سے کوئی اپنے قدموں کی طرف دیکھے تو ہمیں اپنے قدموں کے نیچے دیکھ لے گا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو بکر! تمہارا کیا خیال ہے ان دو کے بارے میں جن کا تیسرا اللہ ہو۔
