عربی (اصل)
290/377(صحيح الإسناد)عن أبي هريرة، قال: أتى النبي صلى الله عليه وسلم رجلٌ ومعه صبي، فجعل يضمه إليه. فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" أترحمه؟" قال: نعم. قال:"فالله أرحم بك، منك به، وهو أرحم الراحمين".
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah reported: A man came to the Prophet, peace be upon him, with a child and kept hugging him close. The Prophet, peace be upon him, said, 'Do you feel mercy for him?' He said, 'Yes.' He said, 'Allah is more merciful to you than you are to him, and He is the Most Merciful of those who show mercy.'
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس ایک شخص آیا اور اس کے ساتھ ایک بچہ بھی تھا۔ وہ اپنے بچے کو گلے لگاتا تھا تو نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کیا تم کو اس پر رحم آتا ہے؟“اس نے عرض کیا: جی ہاں۔ فرمایا:”جتنا تم اس پر رحم کرتے ہو اللہ کو اس سے بھی زیادہ تم پر رحم آتا ہے، اور وہ رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کررحم کرنے والا ہے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 290]
