عربی (اصل)
20/26(صحيح)عن ابن عمر قال: رَأَى عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حُلَّةً سِيَرَاءَ(2)تُبَاعُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ابْتَعْ هَذِهِ، فَالْبَسْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَإِذَا جَاءَكَ الْوُفُودُ. قَالَ:"إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لا خلاق له". فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا بِحُلَلٍ، فَأَرْسَلَ إِلَى عُمَرَ بِحُلَّةٍ، فَقَالَ: كَيْفَ أَلْبَسُهَا وَقَدْ قلتَ فِيهَا مَا قُلْتَ. قَالَ:"إِنِّي لَمْ أُعْطِكَهَا لِتَلْبَسَهَا، وَلَكِنْ تَبِيعَهَا أَوْ تَكْسُوَهَا". فَأَرْسَلَ بِهَا عُمَرُ إِلَى أَخٍ لَهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ.
انگریزی ترجمہ
Umar, may Allah be pleased with him, said: 'Beware of swearing oaths, for oaths related to kinship ties, even if they are true, may be a cause of sin and cut off the maintenance of ties.'
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اﷲ عنہ نے ایک ریشمی جبہ دیکھا جو بیچا جا رہا تھا تو کہا: یا رسول اﷲ! اس کو خرید لیں اور جمعہ کے دن یا جب کوئی وفد آئے اسے پہنا کیجیے۔ فرمایا:”اس قسم کا لباس وہ لوگ پہنتے ہیں جن کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں۔“تو نبیصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس ان میں سے کچھ حلے لائے گئے، ایک حلہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے عمر رضی اللہ عنہ کو بھیج دیا۔ تو عمر نے کہا: میں اس کو کیسے پہنوں جب کہ آپصلی اللہ علیہ وسلماس کے بارے میں جو فرمانا تھا فرما چکے ہیں؟ فرمایا:”میں نے اس لیے تمہیں نہیں دیا کہ تم خود پہن لو بلکہ اس لیے دیا ہے کہ تم فروخت کر کے فائدہ اٹھا لو یا عورتوں کو پہنا دو۔“تو سیدنا عمر رضی اللہ نے یہ جبہ مکہ میں اپنے بھائی کی طرف بھیج دیا اور ابھی وہ مسلمان نہیں ہوئے تھے۔[صحيح الادب المفرد/حدیث: 20]
