عربی (اصل)
18/24(صحيح)عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ:: نَزَلَتْ فِيَّ أَرْبَعُ آيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى: كَانَتْ أُمِّي حَلَفَتْ، أَنْ لَا تَأْكُلَ وَلَا تَشْرَبَ، حَتَّى أُفَارِقَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطُعْهُمَا وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا}[لقمان: 15]. وَالثَّانِيَةُ: أَنِّي كُنْتُ أَخَذْتُ سَيْفًا أَعْجَبَنِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَبْ لِي هَذَا. فَنَزَلَتْ: {يسألونك عن الأنفال}. وَالثَّالِثَةُ: أَنِّي مَرِضْتُ فَأَتَانِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَقْسِمَ مَالِي، أَفَأُوصِي بِالنِّصْفِ؟ فَقَالَ:"لَا". فَقُلْتُ: الثُّلُثُ؟ فَسَكَتَ، فَكَانَ الثُّلُثُ بَعْدَهُ جَائِزًا. وَالرَّابِعَةُ: إِنِّي شَرِبْتُ الْخَمْرَ مَعَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَضَرَبَ رجل منهم أَنْفِي بلحيِ جملٍ(1)، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ عز وجل تحريم الخمر.
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, reported that the Prophet, peace be upon him, said: 'Mercy is not removed except from a wretched person.'
اردو ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں قرآن میں چار آیتیں نازل ہویں ہیں۔ میری والدہ نے قسم کھا لی تھی کہ جب تک میں محمدصلی اللہ علیہ وسلمکا ساتھ نہ چھوڑوں گا وہ کچھ نہ کھائیں گی نہ پئیں گی۔ اس وقت اﷲ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی:«وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلاَ تُطعهُمَا وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا»”اور اگر وہ دونوں تجھ پر زور دیں کہ تو میرے ساتھ اس چیز کو شریک کرے جس کا تجھے کوئی علم نہیں تو ان کا کہنا مت مان اور دنیا میں اچھے طریقے سے ان کے ساتھ رہ۔“دوسری آیت: میں نے ایک تلوار لی جو مجھے اچھی لگی۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ مجھے حبہ کر دیں۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی:«يَسْأَلُونَكَ عَنِ الأَنْفَالِ»”وہ تجھ سے غنیمتوں کے بارے میں پوچھتے ہیں“اور تیسری آیت: میں بیمار پڑا۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممیرے پاس تشریف لائے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں اپنا مال غریبوں مسکینوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہوں۔ کیا میں نصف مال کی وصیت کر جاؤں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”نہیں۔“میں نے کہا: کیا ایک تہائی کی؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمخاموش ہو گئے لیکن آپ کے بعد ایک تہائی کی وصیت جائز ہو گئی۔ اور چوتھی آیت: میں نے انصار کے چند لوگوں کے ساتھ شراب پی، تو ان میں سے ایک شخص نے اونٹ کا جبڑا لے کر میری ناک پر مار دیا۔ میں نبیصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوا، تو اﷲ عزوجل نے شراب کی حرمت والی آیت نازل فرمائی۔[صحيح الادب المفرد/حدیث: 18]
