عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالاَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: زَارَ رَجُلٌ أَخًا لَهُ فِي قَرْيَةٍ، فَأَرْصَدَ اللَّهُ لَهُ مَلَكًا عَلَى مَدْرَجَتِهِ، فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: أَخًا لِي فِي هَذِهِ الْقَرْيَةِ، فَقَالَ: هَلْ لَهُ عَلَيْكَ مِنْ نِعْمَةٍ تَرُبُّهَا؟ قَالَ: لاَ، إِنِّي أُحِبُّهُ فِي اللهِ، قَالَ: فَإِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكَ، أَنَّ اللَّهَ أَحَبَّكَ كَمَا أَحْبَبْتَهُ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurayra reported that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) said, "A man visited a brother of his in a village, so Allah put an angel in wait for him on the road. He asked, 'Where are you going?' He replied, 'To a brother of mine in this village.' He said, 'Is he responsible for some blessing you have?' He said, 'No, I love him for Allah.' He said, 'I am a messenger of Allah to you. Allah loves you as you love him.'"
اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک شخص کسی دوسرے شہر میں اپنے بھائی سے ملنے گیا۔ اللہ تعالیٰ نے راستے میں ایک فرشتہ بٹھایا۔ جب وہ اس کے پاس سے گزرا تو فرشتے نے پوچھا: کہاں جا رہے ہو؟ اس نے کہا: اس شہر میں اپنے ایک بھائی سے ملنے۔ فرشتے نے پوچھا: کیا تمہارا اس پر کوئی احسان ہے جس کا بدلہ مانگتے ہو؟ کہا: نہیں، بس اللہ عزوجل کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں۔ فرشتے نے کہا: میں اللہ کا بھیجا ہوا ہوں تمہیں یہ بتانے کے لیے کہ اللہ تم سے محبت کرتا ہے جیسے تم نے اس (بھائی) سے اللہ کے لیے محبت کی۔
