عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، - الْمَعْنَى - عَنْ وُهَيْبٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَلاَ تُكَبِّرُوا حَتَّى يُكَبِّرَ وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَلاَ تَرْكَعُوا حَتَّى يَرْكَعَ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ " . قَالَ مُسْلِمٌ " وَلَكَ الْحَمْدُ " . " وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَلاَ تَسْجُدُوا حَتَّى يَسْجُدَ وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ " . قَالَ أَبُو دَاوُدَ " اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ " . أَفْهَمَنِي بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنْ سُلَيْمَانَ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'The imam is appointed only to be followed. When he says the takbir, say the takbir, and do not say it before he does. When he bows, bow, and do not bow before he does. When he says "Sami' Allahu liman hamidah," say "Allahumma Rabbana lakal hamd."' Muslim (ibn Ibrahim)'s version has: "Wa lakal hamd." 'And when he prostrates, prostrate, and do not prostrate before he does. When he prays standing, pray standing; and when he prays sitting, all of you pray sitting.' Abu Dawud said: The wording "Allahumma Rabbana lakal hamd" was conveyed to me from Sulayman by some of our companions.
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ جب وہ تکبیر کہے تو تکبیر کہو اور اس سے پہلے تکبیر نہ کہو، جب وہ رکوع کرے تو رکوع کرو اور اس سے پہلے رکوع نہ کرو، جب وہ «سمع اللہ لمن حمدہ» کہے تو تم «اللہم ربنا لک الحمد» کہو۔ مسلم (بن ابراہیم) کی روایت میں «ولک الحمد» ہے۔ اور جب وہ سجدہ کرے تو سجدہ کرو اور اس سے پہلے سجدہ نہ کرو، اور جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو کھڑے ہو کر پڑھو، اور جب بیٹھ کر پڑھے تو تم سب بیٹھ کر پڑھو۔ ابوداود فرماتے ہیں: «اللہم ربنا لک الحمد» ہمارے بعض ساتھیوں نے مجھے سلیمان سے سمجھایا۔
