عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أُرِيَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ صَالِحٌ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ نِيطَ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَنِيطَ عُمَرُ بِأَبِي بَكْرٍ وَنِيطَ عُثْمَانُ بِعُمَرَ " . قَالَ جَابِرٌ فَلَمَّا قُمْنَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قُلْنَا أَمَّا الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَمَّا تَنَوُّطُ بَعْضِهِمْ بِبَعْضٍ فَهُمْ وُلاَةُ هَذَا الأَمْرِ الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ بِهِ نَبِيَّهُ صلى الله عليه وسلم . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَاهُ يُونُسُ وَشُعَيْبٌ لَمْ يَذْكُرَا عَمْرًا .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Jabir ibn Hadrat 'Abdullah (may Allah be well pleased with them both) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Last night a righteous man was shown in a dream that Hadrat Abu Bakr (may Allah be well pleased with him) was joined to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), Hadrat 'Umar (may Allah be well pleased with him) to Hadrat Abu Bakr, and Hadrat ' Uthman (may Allah be well pleased with him) to Hadrat 'Umar. Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him) narrates: When we arose from the presence of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) we said: The righteous man refers to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), and the joining of one to another means that these are the rulers over this matter (religion) with which Allah sent His Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). Abu Dawud (upon him be mercy) said: Yunus and Shu'ayb also narrated it but did not mention 'Amr (ibn Aban).
اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج رات ایک صالح شخص کو خواب میں دکھایا گیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے جوڑ دیا گیا ہے، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت ابوبکر سے، اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت عمر سے۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: جب ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے اٹھے تو ہم نے کہا: مردِ صالح سے مراد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہیں، اور ایک کا دوسرے سے جوڑا جانا یہ ہے کہ یہی لوگ اس دین کے والی ہوں گے جسے لے کر اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔ حضرت ابوداؤد (علیہ الرحمہ) فرماتے ہیں: اسے یونس اور شعیب نے بھی روایت کیا ہے لیکن انہوں نے عمرو (بن ابان) کا ذکر نہیں کیا۔
