عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ " أَيُّكُمْ رَأَى رُؤْيَا " . فَذَكَرَ مَعْنَاهُ وَلَمْ يَذْكُرِ الْكَرَاهِيَةَ . قَالَ فَاسْتَاءَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَعْنِي فَسَاءَهُ ذَلِكَ فَقَالَ " خِلاَفَةُ نُبُوَّةٍ ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ الْمُلْكَ مَنْ يَشَاءُ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Bakrah (may Allah be well pleased with him) that one day the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Which of you had a dream? The narrator then mentioned the same narration in meaning but did not mention displeasure; rather he said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was grieved by it, and stated: That is the caliphate of prophethood; thereafter Allah shall grant kingship to whomever He wills.
اردو ترجمہ
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبیِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن ارشاد فرمایا: تم میں سے کس نے خواب دیکھا ہے؟ پھر راوی نے اسی مفہوم کی حدیث بیان کی لیکن چہرے پر ناگواری دیکھنے کا ذکر نہیں کیا بلکہ یوں فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو وہ (خواب) ناگوار لگا، اور ارشاد فرمایا: وہ نبوت کی خلافت ہے، پھر اس کے بعد اللہ جسے چاہے گا بادشاہت عطا فرمائے گا۔
