عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا حَرِيزٌ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ السَّكُونِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، يَقُولُ ارْتَقَبْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي صَلاَةِ الْعَتَمَةِ فَأَخَّرَ حَتَّى ظَنَّ الظَّانُّ أَنَّهُ لَيْسَ بِخَارِجٍ وَالْقَائِلُ مِنَّا يَقُولُ صَلَّى فَإِنَّا لَكَذَلِكَ حَتَّى خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا لَهُ كَمَا قَالُوا فَقَالَ لَهُمْ " أَعْتِمُوا بِهَذِهِ الصَّلاَةِ فَإِنَّكُمْ قَدْ فُضِّلْتُمْ بِهَا عَلَى سَائِرِ الأُمَمِ وَلَمْ تُصَلِّهَا أُمَّةٌ قَبْلَكُمْ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Mu'adh ibn Jabal (may Allah be well pleased with him) narrates: 'We waited for the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) for the Isha prayer. He (blessings and peace of Allah be upon him) delayed until some people thought he would not come out, and some of us began saying he had already prayed. While we were in this state, the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came out. The people said to him what they had been saying. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated to them: "Offer this prayer late (in its time), for by it you have been given superiority over all other nations. No nation before you has offered this prayer."'
اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا نمازِ عشاء کے لیے انتظار کیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اتنی تاخیر فرمائی کہ بعض لوگ سمجھنے لگے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف نہیں لائیں گے، اور ہم میں سے بعض کہنے لگے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ چکے ہیں۔ ہم اسی حال میں تھے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے وہی بات عرض کی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: اس نماز کو دیر سے پڑھا کرو کیونکہ اس کی وجہ سے تمہیں تمام امتوں پر فضیلت دی گئی ہے، تم سے پہلے کسی امت نے یہ نماز نہیں پڑھی۔
