عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ الْمِصِّيصِيُّ، - الْمَعْنَى - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ، - قَالَ أَبُو دَاوُدَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ السُّلَمِيُّ - عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، وَكَانَتْ، لَهُ صُحْبَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا سَبَقَتْ لَهُ مِنَ اللَّهِ مَنْزِلَةٌ لَمْ يَبْلُغْهَا بِعَمَلِهِ ابْتَلاَهُ اللَّهُ فِي جَسَدِهِ أَوْ فِي مَالِهِ أَوْ فِي وَلَدِهِ " . قَالَ أَبُو دَاوُدَ زَادَ ابْنُ نُفَيْلٍ " ثُمَّ صَبَّرَهُ عَلَى ذَلِكَ " . ثُمَّ اتَّفَقَا " حَتَّى يُبْلِغَهُ الْمَنْزِلَةَ الَّتِي سَبَقَتْ لَهُ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Muhammad ibn Khalid as-Sulami narrated from his father, from his grandfather — who had the honour of being a Companion of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) — who said: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: Indeed, when Allah has decreed a rank for a servant which he cannot attain by his deeds, Allah tests him in his body, or in his wealth, or in his children. Abu Dawud (upon him be mercy) said: Ibn Nufail added: Then He grants him patience upon that. Then both narrators agreed: Until He brings him to the rank that was decreed for him by Allah Most High.
اردو ترجمہ
حضرت محمد بن خالد سلمی اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں — جنہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل تھا — فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: بے شک جب بندے کے لیے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے کوئی ایسا مرتبہ مقدر ہو جائے جس تک وہ اپنے عمل سے نہیں پہنچ سکتا تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے جسم میں یا اس کے مال میں یا اس کی اولاد میں آزمائش میں ڈالتا ہے۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: ابن نفیل نے اتنا اضافہ کیا: پھر اللہ تعالیٰ اسے اس پر صبر کی توفیق عطا فرماتا ہے۔ پھر دونوں متفق ہیں: یہاں تک کہ اسے اس مرتبے تک پہنچا دیتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے لیے مقدر تھا۔
