عربی (اصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، - هُوَ مُحَمَّدٌ - بِبَعْضِ هَذَا ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنِي هُشَيْمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، جَمِيعًا عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْمُسْلِمُونَ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ يَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ وَيُجِيرُ عَلَيْهِمْ أَقْصَاهُمْ وَهُمْ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ يَرُدُّ مُشِدُّهُمْ عَلَى مُضْعِفِهِمْ وَمُتَسَرِّعُهُمْ عَلَى قَاعِدِهِمْ لاَ يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ وَلاَ ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ " . وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنُ إِسْحَاقَ الْقَوَدَ وَالتَّكَافُؤَ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat 'Amr ibn Shu'ayb narrated from his father, from his grandfather, who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'The blood of the Muslims is equal. The lowest among them can pledge on their behalf, and the farthest among them can grant protection on their behalf. They are one hand against others. Their strong shall support their weak, and their swift shall share with their sedentary. No believer shall be killed in retaliation for a disbeliever, nor shall one under a covenant be killed during the term of his covenant.' Ibn Ishaq did not mention retaliation and the equality of blood.
اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "مسلمانوں کے خون برابر ہیں، ان کے عہد و ذمہ کی پابندی ان کا ادنیٰ فرد بھی کر سکتا ہے اور ان کا بعید ترین فرد بھی ان کی پناہ دے سکتا ہے۔ وہ غیروں کے مقابلے میں ایک ہاتھ ہیں۔ ان کا طاقتور ان کے کمزور کی مدد کرتا ہے اور ان کا تیز رفتار بیٹھنے والے کے ساتھ (غنیمت میں) شریک ہوتا ہے۔ کسی مومن کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا اور نہ کسی معاہد کو اس کے عہد کی مدت میں (قتل کیا جائے گا)۔" ابن اسحاق نے قصاص اور خون کی برابری کا ذکر نہیں کیا۔
