عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنِي أَبُو عَامِرٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ، قَالَ كَانَتْ لِي أُخْتٌ تُخْطَبُ إِلَىَّ فَأَتَانِي ابْنُ عَمٍّ لِي فَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ ثُمَّ طَلَّقَهَا طَلاَقًا لَهُ رَجْعَةٌ ثُمَّ تَرَكَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا فَلَمَّا خُطِبَتْ إِلَىَّ أَتَانِي يَخْطُبُهَا فَقُلْتُ لاَ وَاللَّهِ لاَ أُنْكِحُهَا أَبَدًا . قَالَ فَفِيَّ نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ } الآيَةَ . قَالَ فَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي فَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ma'qil ibn Yasar (may Allah be well pleased with him) narrates: I had a sister whose hand was sought from me. A cousin of mine came and I married her to him. Then he divorced her with a revocable divorce, but he did not take her back until her waiting period expired. When her hand was sought again, the same cousin came to propose. I said: No! By Allah! I shall never marry her to you again. He said: So this verse was revealed concerning me: {And when you divorce women and they have fulfilled their term, do not prevent them from marrying their husbands.} He said: So I expiated my oath and married her to him.
اردو ترجمہ
حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میری ایک بہن تھی جس کا مجھ سے رشتہ مانگا جاتا تھا۔ میرا ایک چچا زاد بھائی آیا تو میں نے اس کا نکاح اس سے کر دیا۔ پھر اس نے اسے ایسی طلاق دی جس میں رجوع کا حق تھا۔ پھر اس نے رجوع نہیں کیا یہاں تک کہ عدت گزر گئی۔ جب (دوبارہ) میرے پاس اس کا رشتہ مانگا گیا تو وہی (چچا زاد) پھر پیغام لے کر آیا۔ میں نے کہا: نہیں! اللہ کی قسم! میں اب کبھی اس کا نکاح تجھ سے نہیں کروں گا۔ فرماتے ہیں: تو میرے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: {وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ} (اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور ان کی عدت پوری ہو جائے تو انہیں اپنے شوہروں سے نکاح کرنے سے نہ روکو)۔ فرماتے ہیں: پس میں نے اپنی قسم کا کفارہ دیا اور اس کا نکاح اس سے کر دیا۔
