عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ لَوْ كَانَ الدِّينُ بِالرَّأْىِ لَكَانَ بَاطِنُ الْقَدَمَيْنِ أَحَقَّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا وَقَدْ مَسَحَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى ظَهْرِ خُفَّيْهِ وَرَوَاهُ وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ قَالَ كُنْتُ أُرَى أَنَّ بَاطِنَ الْقَدَمَيْنِ أَحَقُّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا حَتَّى رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْسَحُ عَلَى ظَاهِرِهِمَا . قَالَ وَكِيعٌ يَعْنِي الْخُفَّيْنِ . وَرَوَاهُ عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنِ الأَعْمَشِ كَمَا رَوَاهُ وَكِيعٌ وَرَوَاهُ أَبُو السَّوْدَاءِ عَنِ ابْنِ عَبْدِ خَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ ظَاهِرَ قَدَمَيْهِ وَقَالَ لَوْلاَ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَفْعَلُهُ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ .
انگریزی ترجمہ
This tradition is also narrated from al-A'mash through the same chain. Hadrat Ali (may Allah be well pleased with him) said: 'If religion were based on opinion, the underside of the feet would be more deserving of wiping than the upper. Yet the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) wiped over the upper part of his socks.' Waki' also narrated it from al-A'mash through the same chain, in which Hadrat Ali (may Allah be well pleased with him) said: 'I used to consider the underside of the feet more deserving of wiping than the upper, until I saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) wiping over the upper part.' Waki' says: 'By qadamayn (feet), khuffayn (socks) is meant.' Isa ibn Yunus also narrated it from al-A'mash as Waki' did. Abu al-Sawda' narrated from Ibn Abd Khayr, from his father, who said: 'I saw Hadrat Ali (may Allah be well pleased with him) perform ablution. He washed the upper part of his feet and said: Had I not seen the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) doing this (I would not have done so).' He then narrated the full tradition.
اردو ترجمہ
اس سند سے بھی اعمش سے یہی حدیث مروی ہے۔ حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے فرمایا: اگر دین (کا معاملہ) قیاس پر ہوتا تو دونوں قدموں کے نچلے حصے کا مسح اوپری حصے سے زیادہ بہتر ہوتا، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں موزوں کے اوپری حصے پر مسح فرمایا ہے۔ وکیع نے بھی اعمش سے اسی سند سے روایت کیا ہے کہ حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے فرمایا: میں دونوں پاؤں کے نچلے حصے کا مسح اوپری حصے سے بہتر سمجھتا تھا یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اوپری حصے پر مسح فرماتے دیکھا۔ وکیع فرماتے ہیں: «قدمين» سے مراد «خفين» (موزے) ہے۔ عیسیٰ بن یونس نے بھی اسے اعمش سے وکیع ہی کی طرح روایت کیا ہے۔ نیز ابوالسوداء نے ابن عبدخیر سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے، فرماتے ہیں: میں نے حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور دونوں پاؤں کے اوپری حصے کو دھویا، اور فرمایا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا کرتے نہ دیکھا ہوتا (تو ایسا نہ کرتا)۔ پھر پوری حدیث بیان کی۔
