عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ دَاوُدَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، أَنَّ جَرِيرًا، بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَقَالَ مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أَمْسَحَ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْسَحُ قَالُوا إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ قَبْلَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ . قَالَ مَا أَسْلَمْتُ إِلاَّ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ .
انگریزی ترجمہ
Abu Zur'ah ibn Amr ibn Jarir narrates that Hadrat Jarir (may Allah be well pleased with him) urinated, then performed ablution and wiped over his socks. He said: 'What could prevent me from wiping when I saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) doing so!' The people said: 'Perhaps that was before the revelation of Surah al-Ma'idah.' He replied: 'I did not embrace Islam until after the revelation of Surah al-Ma'idah.'
اردو ترجمہ
ابوزرعہ بن عمرو بن جریر بیان کرتے ہیں کہ حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا، اور فرمایا: مجھے مسح کرنے سے کوئی چیز کیوں روکے جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو (موزوں پر) مسح فرماتے دیکھا ہے! لوگوں نے عرض کیا: شاید آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عمل سورۃ المائدہ کے نزول سے پہلے کا ہو۔ تو انہوں نے فرمایا: میں نے سورۃ المائدہ کے نزول کے بعد ہی اسلام قبول کیا ہے۔
