Arabic (Original)
523 - أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ، أنا أَبُو يَزِيدَ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ أنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، نا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: دَخَلَتِ امْرَأَةٌ مَعَهَا بِنْتَانِ لَهَا تَسْأَلُ فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِي شَيْئًا غَيْرَ تَمْرَةٍ فَأَعْطَيْتُهَا إِيَّاهَا فَقَسَمَتْهَا بَيْنَ ابْنَتَيْهَا وَلَمْ تَأْكُلْ مِنْهَا، ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ ابْتُلِيَ مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ بِشَيْءٍ كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ»
English Translation
Whoever is tested with (raising) these daughters, they will be a shield for him from the Fire.
Urdu Translation
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ (میرے پاس) ایک عورت اس حال میں آئی کہ اس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں بھی تھیں، وہ سوال کر رہی تھی، اسے میرے ہاں سے سوائے ایک کھجور کے اور کچھ نہ ملا، میں نے کھجور اسے دی، اس نے اس کے دو حصے کر کے اپنی دونوں بیٹیوں میں تقسیم کر دیے اور خود اس میں سے کچھ نہ کھایا پھر اٹھی اور چلی گئی، پھر نبیصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لائے تو میں نے آپ کو یہ بات بتلائی، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو کوئی ان بچیوں کے بارے میں آزمائش میں ڈالا گیا تو یہ اس کے لیے آگ سے پردہ ہوں گی۔“[مسند الشهاب/حدیث: 523]
