English Translation
Narrated from Abdullah ibn Amr ibn al-As (may Allah be pleased with them both): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Being killed in the cause of Allah expiates everything except debt."
Urdu Translation
عبدالرحمن بن وعلہ السب (جو مصر کے رہنے والے تھے) سے روایت ہے کہانہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے انگور کے شیرہ کے بارے میں پوچھا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ایک شخص رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے لئے شراب کی ایک مشک تحفہ میں لایا، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تجھے معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو حرام کر دیا ہے تو اس نے کہا کہ نہیں۔ تب اس نے دوسرے سے کان میں بات کی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تو نے کیا بات کی؟ اس نے کہا کہ میں نے اس کو بیچنے کا کہا ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جس (اللہ) نے اس کا پینا حرام کیا ہے اس نے اس کا بیچنا بھی حرام کر دیا ہے۔ (یہ سن کر) اس شخص نے مشک کا منہ کھول دیا اور اس میں جو کچھ تھا سب بہہ گیا۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 930]
