English Translation
Abdullah ibn Abi Bakr narrated from Abdullah ibn Waqid (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (peace be upon him) forbade eating the meat of sacrifices after three days. Abdullah ibn Abi Bakr said: I mentioned this to Amrah, and she said: "Abdullah spoke the truth. I heard Aishah say: 'Some desert dwellers came during the Eid al-Adha in the time of the Messenger of Allah, and they were poor. The Prophet said: Store the meat for three days, then give the rest in charity.' Later, people said: 'O Messenger of Allah! People used to make water skins from the hides and render fat from their sacrifices.' He asked: 'What about it?' They said: 'You forbade eating sacrifice meat beyond three days.' He said: 'I only forbade you because of the poor people who had come. Now eat, store, and give charity.'"
Urdu Translation
عبداللہ بن ابوبکر سیدنا عبداللہ بن واقد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے قربانیوں کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا ہے۔ عبداللہ بن ابوبکر کہتے ہیں کہ میں نے یہ عمرہ سے بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ عبداللہ نے سچ کہا، میں نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سنا وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے عہد میں دیہات کے چند لوگ عیدالاضحی میں شریک ہونے کو آئے (اور وہ محتاج لوگ تھے) تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ قربانی کا گوشت تین دن کے موافق رکھ لو اور باقی خیرات کر دو (تاکہ یہ محتاج بھوکے نہ رہیں اور ان کو بھی کھانے کو گوشت ملے)۔ اس کے بعد لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! لوگ اپنی قربانیوں سے مشکیں بناتے تھے (ان کی کھالوں کی) اور ان میں چربی پگھلاتے تھے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اب کیا ہوا؟ لوگوں نے عرض کیا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے قربانیوں کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا ہے (اور اس سے نکلا کہ قربانی کا کوئی جزو تین دن سے زیادہ نہ رکھنا چاہئے)، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ میں نے تمہیں ان محتاجوں کی وجہ سے منع کیا تھا جو اس وقت آ گئے تھے اب کھاؤ اور رکھ چھوڑو اور صدقہ دو۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1259]
