English Translation
Hudhayfah ibn al-Yaman (may Allah be pleased with him) said: "People used to ask the Messenger of Allah (peace be upon him) about good, but I used to ask him about evil, fearing it might reach me. I said: 'O Messenger of Allah! We were in ignorance and evil, then Allah brought us this good — will there be evil after it?' He said: 'Yes, but there will be some taint in it.' I asked: 'What is that taint?' He said: 'People who follow a way other than my Sunnah and guide others to other than my guidance. You will recognize some good in them and some evil.' I asked: 'Will there be evil after that?' He said: 'Yes — callers at the gates of Hellfire. Whoever responds to them will be thrown into it.' I said: 'Describe them to us.' He said: 'They will be from our people, speaking our language.' I said: 'What do you order me to do if I live to see that?' He said: 'Hold fast to the congregation of the Muslims and their leader.' I said: 'What if there is no congregation or leader?' He said: 'Then withdraw from all factions, even if you have to bite on the root of a tree until death overtakes you.'"
Urdu Translation
سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیںلوگ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے بھلی باتوں کے بارے میں پوچھا کرتے تھے اور میں بری بات کے بارے میں اس ڈر سے پوچھتا تھا کہ کہیں برائی میں نہ پڑ جاؤں۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم جاہلیت اور برائی میں تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بھلائی دی (یعنی اسلام) اب اس کے بعد بھی کچھ برائی ہو گی؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا ہاں۔ لیکن اس میں دھبہ ہو گا۔ میں نے کہا کہ وہ دھبہ کیسا ہو گا؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ایسے لوگ ہوں گے جو میری سنت پر چلنے کی بجائے دوسرے راستے پر چلیں گے اور میری ہدایت و راہنمائی کی بجائے (کسی اور راستے پر چلیں گے)۔ ان میں اچھی باتیں بھی ہوں گی اور بری بھی۔ میں نے عرض کیا پھر اس کے بعد برائی ہو گی؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ہاں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو جہنم کے دروازے کی طرف لوگوں کو بلائیں گے۔ جو ان کی بات مانے گا، اس کو جہنم میں ڈال دیں گے۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ! ان لوگوں کا حال ہم سے بیان فرمائیے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ان کا رنگ ہمارا سا ہی ہو گا اور ہماری ہی زبان بولیں گے (یعنی ہم میں سے ہی ہوں گے)۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! اگر میں اس زمانہ کو پا لوں تو کیا کروں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امام کا ساتھ لازم پکڑ۔ کہا کہ اگر جماعت اور امام نہ ہوں؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تو سب فرقوں کو چھوڑ دے اگرچہ تجھے درخت کی جڑیں ہی کیوں نہ چبانی پڑیں اور مرتے دم تک اس حال پر رہ۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1231]
