English Translation
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Those who are just will be with Allah on pulpits of light, on the right side of the Most Merciful — and both His hands are right hands — those who are just in their judgments, with their families, and in all that they are entrusted with."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: جو لوگ انصاف کرتے ہیں وہ اللہ عزوجل کے پاس اس کی داہنی جانب نور کے منبروں پر ہوں گے اور اس کے دونوں ہاتھ داہنے ہیں (یعنی بائیں ہاتھ میں جو داہنے سے قوت کم ہوتی ہے یہ بات اللہ تعالیٰ میں نہیں کیونکہ وہ ہر عیب سے پاک ہے) اور یہ انصاف کرنے والے وہ لوگ ہیں، جو فیصلہ کرتے وقت انصاف کرتے ہیں اور اپنے بال بچوں اور عزیزوں میں انصاف کرتے ہیں اور جو کام ان کو دیا جائے، اس میں انصاف کرتے ہیں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1207]
