Arabic (Original)
حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، - يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ - حَدَّثَنَا رَوْحٌ، عَنْ سُهَيْلٍ، قَالَ أَرْسَلَنِي أَبِي إِلَى بَنِي حَارِثَةَ - قَالَ - وَمَعِي غُلاَمٌ لَنَا - أَوْ صَاحِبٌ لَنَا - فَنَادَاهُ مُنَادٍ مِنْ حَائِطٍ بِاسْمِهِ - قَالَ - وَأَشْرَفَ الَّذِي مَعِي عَلَى الْحَائِطِ فَلَمْ يَرَ شَيْئًا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لأَبِي فَقَالَ لَوْ شَعَرْتُ أَنَّكَ تَلْقَى هَذَا لَمْ أُرْسِلْكَ وَلَكِنْ إِذَا سَمِعْتَ صَوْتًا فَنَادِ بِالصَّلاَةِ فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا نُودِيَ بِالصَّلاَةِ وَلَّى وَلَهُ حُصَاصٌ " .
English Translation
Umayya ibn Bistam narrated to me, he said Yazid, meaning Ibn Zuray', narrated to us, he said Rawh narrated to us from Suhayl, who said: My father sent me to Banu Haritha. He said: With me was a boy of ours or a companion. Then someone called him by his name from behind a garden wall. He said: The person with me looked over the wall but saw nothing. I mentioned this to my father, and he said: Had I known you would encounter this, I would not have sent you, but whenever you hear such a voice, call the Adhan for prayer, for I heard Hadrat Abu Hurayra (may Allah be well pleased with him) narrating from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) that he stated: 'Indeed, when the call to prayer is made, Satan turns back and flees breaking wind.'
Urdu Translation
مجھ سے امیہ بن بسطام نے حدیث بیان کی، کہا ہم سے یزید یعنی ابن زریع نے حدیث بیان کی، کہا ہم سے روح نے سہیل سے حدیث بیان کی، انہوں نے فرمایا: میرے والد نے مجھے بنو حارثہ کی طرف بھیجا، فرمایا: میرے ساتھ ہمارا ایک غلام یا ساتھی بھی تھا، تو اس کو باغ کی دیوار کے پیچھے سے کسی پکارنے والے نے اس کا نام لے کر آواز دی۔ فرمایا: جو شخص میرے ساتھ تھا اس نے باغ کی دیوار سے جھانکا تو اسے کچھ نظر نہ آیا۔ میں نے یہ واقعہ اپنے والد سے بیان کیا تو انہوں نے فرمایا: اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تم کو اس (واقعے) سے سامنا ہوگا تو میں تمہیں نہ بھیجتا، لیکن (آئندہ) جب تم ایسی کوئی آواز سنو تو نماز کی اذان دو، کیونکہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث بیان فرماتے تھے کہ آپ نے ارشاد فرمایا: "بےشک شیطان جب نماز کے لیے پکارا جاتا ہے تو پیٹھ پھیر کر ریاح خارج کرتا ہوا بھاگ جاتا ہے۔"
