Arabic (Original)
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، أَنَّ أَبَاهُ، رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ أَدَمٍ وَرَأَيْتُ بِلاَلاً أَخْرَجَ وَضُوءًا فَرَأَيْتُ النَّاسَ يَبْتَدِرُونَ ذَلِكَ الْوَضُوءَ فَمَنْ أَصَابَ مِنْهُ شَيْئًا تَمَسَّحَ بِهِ وَمَنْ لَمْ يُصِبْ مِنْهُ أَخَذَ مِنْ بَلَلِ يَدِ صَاحِبِهِ ثُمَّ رَأَيْتُ بِلاَلاً أَخْرَجَ عَنَزَةً فَرَكَزَهَا وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مُشَمِّرًا فَصَلَّى إِلَى الْعَنَزَةِ بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ وَرَأَيْتُ النَّاسَ وَالدَّوَابَّ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَىِ الْعَنَزَةِ .
English Translation
Hadrat Umar ibn Abi Za'ida (may Allah be well pleased with him) narrated that Awn ibn Abi Juhaifa narrated to him that his father saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) in a red leather tent. I saw Hadrat Bilal (may Allah be well pleased with him) bring out the ablution water left by him, and I saw the people racing with one another to get it. Whoever got some rubbed it on his body, and whoever did not get any obtained moisture from his companion's hand. Then I saw Hadrat Bilal (may Allah be well pleased with him) take out a spear and fix it in the ground. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came out wearing a red mantle, which was raised up to his blessed shanks. He prayed two rak'ahs facing the spear, and I saw people and animals passing in front of the spear.
Urdu Translation
عمر بن ابی زائدہ سے روایت ہے کہ مجھے عون بن ابی جحیفہ نے حدیث بیان کی کہ ان کے والد نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو چمڑے کے سرخ خیمے میں دیکھا۔ اور میں نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا، وہ آپ کے وضو کا پانی باہر لے آئے تو میں نے دیکھا لوگ اس پانی کو لینے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کو اس سے کچھ پانی مل گیا اس نے بدن پر مل لیا اور جس کو نہ ملا اس نے اپنے ساتھی کے ہاتھ کی نمی سے نمی حاصل کر لی۔ پھر میں نے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا، انہوں نے ایک نیزہ نکالا اور اسے گاڑ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سرخ حلہ پہنے ہوئے باہر تشریف لائے جو آپ نے پنڈلیوں مبارک تک اونچا کیا ہوا تھا۔ آپ نے نیزے کی طرف رخ کر کے لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی، اور میں نے لوگوں اور چوپایوں کو نیزے کے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھا۔
