Arabic (Original)
عَن ثابتٍ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لَوْ شِئْتَ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتٍ كُنَّ فِي رَأْسِهِ فَعَلْتُ قَالَ: وَلَمْ يَخْتَضِبْ زَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَقَدِ اخْتَضَبَ أَبُو بَكْرٍ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ وَاخْتَضَبَ عُمَرُ بِالْحِنَّاءِ بحتا
English Translation
Thabit told that when Hadrat Anas was asked whether the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) dyed his hair he replied, "If I had wanted to count the hoary hairs which were on his head I could have done so,” adding that he did not dye his hair. In a version he added that Hadrat Abu Bakr dyed his hair with henna and katam, and ‘Umar dyed it with henna alone. (Bukhari and Muslim.)
Urdu Translation
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے خضاب کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: اگر میں چاہتا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک میں جو سفید بال تھے انہیں گن لیتا۔ فرمایا: آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے خضاب نہیں لگایا۔ ایک روایت میں اضافہ ہے: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مہندی اور کتم سے خضاب لگایا اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صرف مہندی سے خضاب لگایا۔ بخاری و مسلم نے روایت کیا۔
