Arabic (Original)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي بِشَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَيْهِ وَمَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا وَإِنْ سَأَلَنِي لَأُعْطِيَنَّهُ وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لَأُعِيذَنَّهُ وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ تَرَدُّدِي عَنْ نَفْسِ الْمُؤْمِنِ يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَنَا أَكْرَهُ مُسَاءَتَهُ وَلَا بُدَّ لَهُ مِنْهُ ". رَوَاهُ البُخَارِيّ
English Translation
Hadrat Abu Huraira reported God’s messenger as stating that God has said, “If anyone is hostile to a friend of mine, I have declared war against him. No one draws near to me with anything dearer to me than what I have made obligatory for him. If my servant keeps drawing near to me with supererogatory acts I shall love him, and when I love him I shall be his hearing with which he hears, his sight with which he sees, his hand with which he grasps and his foot with which he walks. If he asks from me I shall certainly give him and if he seeks refuge in me I shall certainly give him refuge. I have not hesitated about anything I do as I hesitate about taking the soul of a believer who dislikes death, for I dislike grieving him, but he cannot escape it.” Bukhari transmitted it.
Urdu Translation
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی رکھی میں نے اسے جنگ کا اعلان کر دیا۔ میرا بندہ کسی چیز سے میرا اتنا قرب حاصل نہیں کرتا جتنا ان فرائض سے جو میں نے اس پر فرض کیے ہیں۔ میرا بندہ نوافل سے مسلسل میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اسے محبوب رکھنے لگتا ہوں۔ جب میں اسے محبوب رکھتا ہوں تو میں اس کا کان ہو جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، اس کی آنکھ ہو جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے، اس کا ہاتھ ہو جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا پاؤں ہو جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔ اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں ضرور عطا کروں گا اور اگر وہ میری پناہ مانگے تو میں ضرور پناہ دوں گا۔ میں کسی کام میں اتنا تردد نہیں کرتا جتنا مؤمن کی جان لینے میں۔ وہ موت ناپسند کرتا ہے اور مجھے اسے تکلیف دینا ناپسند ہے لیکن اس سے بچ نہیں سکتا۔ (بخاری)
