Arabic (Original)
771 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ؛ قَالَ: حِينَ خَرَجَ إِلَى مَكةَ مُعْتَمِرًا فِي الْفِتْنَةِ: إِنْ صُدِدْتُ عَنِ الْبَيْتِ صَنَعْنَا كَمَا صَنَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَهَلَّ بِعُمْرَةٍ مِنْ أَجْلِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ ثُمَّ إِنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ نَظَرَ فِي أَمْرِهِ فَقَالَ: مَا أَمْرُهُمَا إِلاَّ وَاحِدٌ فَالْتَفَتَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: مَا أَمْرُهُمَا إِلاَّ وَاحِدٌ، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَوْجَبْتُ الْحَجَّ مَعَ الْعُمْرَةِ ثُمَّ طَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا، وَرَأَى أَنَّ ذلِكَ مُجْزِيًا عَنْهُ وَأَهْدَى
English Translation
Narrated Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both): When he set out for Makkah to perform Umrah during the time of civil strife, he said: "If I am prevented from reaching the House, we will do as we did with the Messenger of Allah (peace be upon him)." So he assumed Ihram for Umrah, since the Prophet (peace be upon him) had assumed Ihram for Umrah in the year of al-Hudaybiyah. Then Abdullah ibn Umar reconsidered and said: "The matter of both (Hajj and Umrah) is the same." He turned to his companions and said: "The matter of both is the same. I call you to witness that I have made Hajj obligatory upon myself along with Umrah." He then performed one Tawaf for both and considered it sufficient, and he offered a sacrificial animal.
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مکہ کے ارادے سے چلے تو فرمایا کہ اگر مجھے بیت اللہ تک پہنچنے سے روک دیا گیا تو میں بھی وہی کام کروں گا جو (حدیبیہ کے سال) میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ کیا تھا، آپ نے عمرہ کا احرام باندھا کیونکہ رسول کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے بھی حدیبیہ کے سال عمرہ ہی کا احرام باندھا تھا، پھر آپ نے کچھ غور کر کے فرمایا کہ عمرہ اور حج تو ایک ہی ہے، اس کے بعد اپنے ساتھیوں سے بھی یہی فرمایا کہ یہ دونوں تو ایک ہی ہیں، میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ عمرہ کے ساتھ اب حج بھی اپنے لیے میں نے واجب قرار دے لیا ہے، پھر (مکہ پہنچ کر) آپ نے دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا، آپ کا خیال تھا کہ یہ کافی ہے اور آپ قربانی کا جانور بھی ساتھ لے گئے تھے۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 771]
