Arabic (Original)
468 صحيح حديث عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضي الله عنه، قَالَ: سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ يَقْرَأُ سُورَة الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَؤهَا، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرَأَنِيهَا، وَكِدْتُ أَنْ أَعْجَلَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَمْهَلْتُهُ حَتَّى انْصَرَفَ، ثُمَّ لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ فَجِئْتُ بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ إِنِّي سَمِعْتُ هذَا يَقْرَأُ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَأْتَنِيهَا؛ فَقَالَ لِي: أَرْسِلْهُ ثُمَّ قَالَ لَهُ: اقْرَأْ فَقَرَأَ، قَالَ: هكَذَا أُنْزِلَتْ ثُمَّ قَالَ لِي: اقْرَأْ فَقَرَأْتُ، فَقَالَ: هكَذَا أُنْزِلَتْ، إِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفِ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ
English Translation
Narrated Umar ibn al-Khattab: I heard Hisham ibn Hakim ibn Hizam reciting Surah al-Furqan in a way different from how I recited it, and the Messenger of Allah (peace be upon him) had taught it to me. I was about to confront him, but I waited until he finished. Then I grabbed him by his cloak and brought him to the Messenger of Allah (peace be upon him). I said: "O Messenger of Allah, I heard this man reciting Surah al-Furqan in a way different from how you taught me." The Messenger of Allah said: "Let him go. Recite, O Hisham." He recited the same way I had heard him. The Messenger of Allah said: "That is how it was revealed." Then he said: "Recite, O Umar." I recited it. He said: "That is how it was revealed. This Quran has been revealed in seven modes (ahruf), so recite what is easy for you."
Urdu Translation
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو سورۃ الفرقان ایک دفعہ اس قراءت سے پڑھتے سنا جو اس کے خلاف تھی جو میں پڑھتا تھا، حالانکہ یہ قراءت خود رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھے سکھائی تھی، قریب تھا کہ میں انہیں پکڑ لیتا لیکن میں نے انہیں مہلت دی کہ وہ (نماز سے) فارغ ہو لیں، اس کے بعد میں نے ان کے گلے میں چادر ڈال کر ان کو پکڑا اور رسول کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر کیا، میں نے آپ سے کہا کہ میں نے انہیں اس قراءت کے خلاف پڑھتے سنا ہے جو آپ نے مجھے سکھائی ہے، نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھ سے فرمایا:”پہلے انہیں چھوڑ دے۔“پھر ان سے فرمایا:”اچھا اب تم قراءت سناؤ۔“انہوں نے اپنی وہی قراءت سنائی، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اسی طرح نازل ہوئی تھی۔“اس کے بعد مجھ سے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اب تم بھی پڑھو۔“میں نے بھی پڑھ کر سنایا، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس پر بھی فرمایا:”اسی طرح نازل ہوئی تھی۔ قرآن سات قراءتوں میں نازل ہوا ہے، تم کو جس میں آسانی ہو اسی طرح سے پڑھ لیا کرو۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 468]
