Arabic (Original)
352 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ وَعُدِّلَتِ الصُّفُوفُ قِيَامًا، فَخَرَجَ إِلَيْنَا رَسُول اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَامَ فِي مُصَلاَّهُ ذَكَرَ أَنَّهُ جُنُبٌ؛ فَقَالَ لَنَا: مَكَانَكُمْ ثُمَّ رَجَعَ فاغْتَسَلَ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا وَرأْسُهُ يَقْطُرُ، فَكَبَّرَ، فَصَلَّيْنَا مَعَهُ
English Translation
Narrated Abu Hurairah: The prayer was called and the rows were straightened. The Messenger of Allah (peace be upon him) came out to us, and when he stood at his place of prayer, he remembered that he was in a state of major impurity. He said to us: "Stay where you are." Then he went back, bathed, and came out to us with his head dripping. He said the takbir, and we prayed with him.
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نماز کی تکبیر ہوئی اور صفیں برابر ہو گئیں، لوگ کھڑے تھے کہ رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلماپنے حجرے سے ہماری طرف تشریف لائے، جب آپ مصلے پر کھڑے ہو چکے تو یاد آیا کہ آپ جنبی ہیں، پس آپ نے ہم سے فرمایا:”اپنی جگہ کھڑے رہو“اور آپ واپس چلے گئے، پھر آپ نے غسل کیا اور واپس ہماری طرف تشریف لائے تو سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، آپ نے نماز کے لیے تکبیر کہی اور ہم نے آپ کے ساتھ نماز ادا کی۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 352]
