Narrated Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): He heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "There were three men among the Children of Israel: a leper, a bald man, and a blind man. Allah wished to test them, so He sent an angel to them. The angel came to the leper and said: 'What would you like most?' He said: 'Good complexion and good skin — the people find me repulsive.' The angel touched him, and his disease departed, and he was given good complexion. The angel said: 'What wealth would you like most?' He said: 'Camels.' So he was given a pregnant she-camel, and the angel said: 'May Allah bless it for you.' Then he came to the bald man and said: 'What would you like most?' He said: 'Good hair, and for this to go away — the people find me repulsive.' The angel touched him, and his baldness went away, and he was given good hair. The angel said: 'What wealth would you like most?' He said: 'Cattle.' So he was given a pregnant cow, and the angel said: 'May Allah bless it for you.' Then he came to the blind man and said: 'What would you like most?' He said: 'That Allah restore my sight so I can see people.' The angel touched him, and Allah restored his sight. The angel said: 'What wealth would you like most?' He said: 'Sheep.' So he was given a pregnant sheep. Both the she-camel and cow produced offspring, and the sheep lambed, until one had a valley of camels, one had a valley of cattle, and one had a valley of sheep. Then the angel came to the leper in his former appearance and said: 'I am a poor man, my journey has been cut short, and there is no way for me today except through Allah and then through you. I ask you, by the One who gave you good complexion, good skin, and wealth, for a camel to carry me on my journey.' He said: 'I have many obligations.' The angel said: 'I think I recognize you — were you not a leper whom people found repulsive, and poor, and then Allah gave you?' He said: 'I inherited this wealth from generation to generation.' The angel said: 'If you are lying, may Allah return you to your former state.' Then the angel came to the bald man in his former appearance and said the same thing. He gave a similar reply. The angel said: 'If you are lying, may Allah return you to your former state.' Then the angel came to the blind man in his former appearance and said: 'I am a poor man and a traveler; my journey has been cut short. There is no way for me today except through Allah and then through you. I ask you, by the One who restored your sight, for a sheep to sustain me on my journey.' He said: 'I was blind and Allah restored my sight; I was poor and He enriched me. Take whatever you wish. By Allah, I will not deny you anything you take for the sake of Allah.' The angel said: 'Keep your wealth. You were only being tested, and Allah is pleased with you and displeased with your two companions.'"
Urdu Translation
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ”بنی اسرائیل میں تین شخص تھے؛ ایک کوڑھی، دوسرا اندھا اور تیسرا گنجا۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ ان کا امتحان لے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کے پاس ایک فرشتہ بھیجا۔ فرشتہ پہلے کوڑھی کے پاس آیا اور اس سے پوچھا کہ”تمہیں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے؟“اس نے جواب دیا کہ”اچھا رنگ اور اچھی چمڑی کیونکہ مجھ سے لوگ پرہیز کرتے ہیں۔“بیان کیا کہ فرشتے نے اس پر اپنا ہاتھ پھیرا تو اس کی بیماری دور ہو گئی اور اس کا رنگ بھی خوبصورت ہو گیا اور چمڑی بھی اچھی ہو گئی۔ فرشتے نے پوچھا:”کس طرح کا مال تم زیادہ پسند کرو گے؟“اس نے کہا:”اونٹ!“یا اس نے گائے کہی۔ چنانچہ اسے حاملہ اونٹنی دی گئی اور کہا گیا کہ”اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں برکت دے گا۔“پھر فرشتہ گنجے کے پاس آیا اور اس سے پوچھا کہ”تمہیں کیا چیز پسند ہے؟“اس نے کہا کہ”عمدہ بال اور موجودہ عیب میرا ختم ہو جائے، کیونکہ لوگ اس کی وجہ سے مجھ سے پرہیز کرتے ہیں۔“بیان کیا کہ فرشتے نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اس کا عیب جاتا رہا اور اس کے بجائے عمدہ بال آگئے۔ فرشتے نے پوچھا:”کس طرح کا مال پسند کرو گے؟“اس نے کہا کہ”گائے!“بیان کیا کہ فرشتے نے اسے حاملہ گائے دے دی اور کہا کہ”اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں برکت دے گا۔“پھر اندھے کے پاس فرشتہ آیا اور کہا کہ”تمہیں کیا چیز پسند ہے؟“اس نے کہا کہ”اللہ تعالیٰ مجھے آنکھوں کی روشنی دے دے تاکہ میں لوگوں کو دیکھ سکوں۔“بیان کیا کہ فرشتے نے ہاتھ پھیرا اور اللہ تعالیٰ نے اس کی بینائی اسے واپس دے دی۔ پھر پوچھا کہ”کس طرح کا مال تم پسند کرو گے؟“اس نے کہا کہ”بکریاں!“فرشتے نے اسے حاملہ بکری دے دی۔ پھر تینوں جانوروں کے بچے پیدا ہوئے، یہاں تک کہ کوڑھی کے اونٹوں سے اس کی وادی بھر گئی، گنجے کی گائے بیل سے اس کی وادی بھر گئی اور اندھے کی بکریوں سے اس کی وادی بھر گئی۔ پھر دوبارہ فرشتہ اپنی اسی پہلی شکل میں کوڑھی کے پاس آیا اور کہا کہ”میں ایک نہایت مسکین و فقیر آدمی ہوں، سفر کا تمام سامان و اسباب ختم ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی سے حاجت پوری ہونے کی امید نہیں، لیکن میں تم سے اسی ذات کا واسطہ دے کر جس نے تمہیں اچھا رنگ، اچھا چمڑا اور مال عطا کیا، ایک اونٹ کا سوال کرتا ہوں جس سے سفر کو پورا کر سکوں۔“اس نے فرشتے سے کہا کہ”میرے ذمہ حقوق اور بہت سے ہیں۔“فرشتے نے کہا:”غالباً میں تمہیں پہچانتا ہوں، کیا تمہیں کوڑھ کی بیماری نہیں تھی جس کی وجہ سے لوگ تم سے گھن کیا کرتے تھے؟ تم ایک فقیر اور قلاش تھے، پھر تمہیں اللہ تعالیٰ نے یہ چیزیں عطا کیں؟“اس نے کہا کہ”یہ ساری دولت تو میرے باپ دادا سے چلی آ رہی ہے۔“فرشتے نے کہا کہ”اگر تم جھوٹے ہو تو اللہ تمہیں اپنی پہلی حالت پر لوٹا دے۔“پھر فرشتہ گنجے کے پاس اپنی اسی پہلی صورت میں آیا اور اس سے بھی وہی درخواست کی اور اس نے بھی وہی کوڑھی والا جواب دیا۔ فرشتے نے کہا کہ”اگر تم جھوٹے ہو تو اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی پہلی حالت پر لوٹا دے۔“اس کے بعد فرشتہ اندھے کے پاس اپنی پہلی صورت میں آیا اور کہا کہ”میں ایک مسکین آدمی ہوں، سفر کے تمام سامان ختم ہو چکے ہیں اور سوا اللہ تعالیٰ کے کسی سے حاجت پوری ہونے کی توقع نہیں۔ میں تم سے اسی ذات کا واسطہ دے کر جس نے تمہیں تمہاری بینائی واپس دی ہے، ایک بکری مانگتا ہوں جس سے اپنے سفر کی ضروریات پوری کر سکوں۔“اندھے نے جواب دیا کہ”واقعی میں اندھا تھا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے بینائی عطا فرمائی اور واقعی میں فقیر و محتاج تھا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے مالدار بنایا۔ تم جتنی بکریاں چاہو لے سکتے ہو، اللہ کی قسم! جب تم نے خدا کا واسطہ دیا ہے تو جتنا بھی تمہارا جی چاہے لے جاؤ، میں تمہیں ہرگز نہیں روک سکتا۔“فرشتے نے کہا کہ”تم اپنا مال اپنے پاس رکھو، یہ تو صرف امتحان تھا اور اللہ تعالیٰ تم سے راضی اور خوش ہے اور تمہارے دونوں ساتھیوں سے ناراض ہے۔““[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 1868]