Arabic (Original)
17 صحيح حديث عُبادَةَ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ شَهِدَ أَنْ لا إِلهَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لا شَريكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّ عِيسَى عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ وَكَلِمَتُهُ أَلْقاها إِلى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ عَلى مَا كَانَ مِنَ الْعَمَل وزاد أحد رجال السند مِنْ أَبوَابِ الْجَنَّةِ الثمانِيَةِ أَيُها شَاءَ
English Translation
Ubadah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "Whoever testifies that there is no god but Allah alone, with no partner, and that Muhammad is His servant and messenger, and that Isa (Jesus) is the servant of Allah and His messenger and His Word which He bestowed upon Maryam (Mary) and a spirit from Him, and that Paradise is true and the Fire is true, Allah will admit him to Paradise regardless of his deeds." One of the narrators added: "Through whichever of the eight gates of Paradise he wishes."
Urdu Translation
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جس نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ وحدہ لاشریک ہے اور یہ کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلماس کے بندے اور رسول ہیں اور یہ کہ عیسیٰ اس کے بندے اور رسول ہیں اور اس کا کلمہ ہیں جسے پہنچا دیا تھا اللہ نے مریم تک اور ایک روح ہیں اس کی طرف سے اور یہ کہ جنت حق ہے اور دوزخ حق ہے تو اس نے جو بھی عمل کیا ہو گا (آخر) اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا۔“سند کے ایک راوی نے مزید یہ لفظ بیان کیے ہیں کہ”جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس سے چاہے گا داخل کیا جائے گا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 17]
