Arabic (Original)
1577 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: مَا غِرْتُ عَلَى أَحَدٍ مِنْ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ، وَمَا رَأْيْتُهَا وَلكِنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِر ذِكْرَهَا وَرُبَّمَا ذَبَحَ الشَّاةَ ثُمَّ يُقَطِّعُهَا أَعْضَاءً، ثُمَّ يَبْعَثُهَا فِي صَدَائِقِ خَدِيجَةَ؛ فَرُبَّمَا قُلْتُ لَهُ: كَأَنَّهُ لَمْ يَكنْ فِي الدُّنْيَا امْرَأَةٌ إِلاَّ خَدِيجَةُ فَيَقُولُ: إِنَّهَا كَانَتْ، وَكَانَتْ، وَكَانَ لِي مِنْهَا وَلَدٌ
English Translation
Narrated 'A'ishah (may Allah be pleased with her): I was never as jealous of any of the Prophet's (peace be upon him) wives as I was of Khadijah, even though I had never seen her. But the Prophet (peace be upon him) used to mention her frequently. Sometimes he would slaughter a sheep, cut it into pieces, and send them to Khadijah's friends. I would sometimes say to him, "It is as if there was no other woman in the world except Khadijah!" He would say, "She was such and such, and from her I had children."
Urdu Translation
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی تمام بیویوں میں جتنی غیرت مجھے سیدنا خدیجہ رضی اللہ عنہا سے آتی تھی اتنی کسی اور سے نہیں آتی تھی، حالانکہ انہیں میں نے دیکھا بھی نہیں تھا لیکن آنسیدناصلی اللہ علیہ وسلمان کا ذکر بکثرت فرمایا کرتے تھے اور اگر کبھی کوئی بکری ذبح کرتے تو اس کے ٹکڑے کر کے سیدنا خدیجہ رضی اللہ عنہا کی ملنے والیوں کو بھیجتے تھے، میں نے اکثر نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمسے کہا جیسے دنیا میں سیدنا خدیجہ رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی عورت ہے ہی نہیں! اس پر آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے:”وہ ایسی تھیں اور ایسی تھیں اور ان سے میری اولاد ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1577]
